تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

آپریشن ردالفساد، کھاریاں اور سرائےعالمگیر کے قریب سرچ آپریشن، 20مشتبہ افراد گرفتار

  19 جون‬‮ 2017   |    01:21     |     تازہ ترین

راولپنڈی (ویب ڈیسک) آپریشن ردالفساد کے تحت کھاریاں اور سرائےعالمگیر کے قریب سرچ آپریشن میں 20 مشتبہ افراد گرفتار کرلئے جبکہ غیرقانونی اسلحہ برآمد ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے، کھاریاں اور سرائے عالمگیر کے نواحی علاقوں میں مشترکہ سرچ

آپریشن کیا گیا، جس کے دوران 20 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ انکے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن میں پنجاب رینجرز،سی ٹی ڈی ،پولیس اورانٹیلی جنس ایجنسیوں نے حصہ لیا، گرفتار افراد کو مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔اس سے قبل سی ٹی ڈی نے لاہور میں سگیاں پل کے قریب کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو مارگرایا جبکہ دو دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، بارودی مواد اور ڈیٹونیٹرز برآمد ہوئے ہیں، انہوں نے بتایا کہ دہشت گرد لاہور میں بڑی تخریب کاری کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>