تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

لاہور،چائلڈ پروٹیکشن بیورو کاریسکیوآپریشن ،54بھکاری گرفتار

  11 اگست‬‮ 2017   |    11:50     |     تازہ ترین

لاہور(ڈیلی آزادویب ڈیسک)چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ریسکیو ٹیم کی جانب سے انسداد گداگری مہم کے حوالے سے گرینڈ ریسکیو آپریشن کیا گیاجس کے دوران چائلڈپروٹیکشن بیورو کی ریسکیو ٹیم نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران54بھکاری بچوں کو تحویل میں لے لیا جن میں45لڑکے اور9لڑکیاں شامل ہیں.ترجمان چا ئلڈ

پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو نے بتایا کہ بیورو کی ریسکیو ٹیم کی جانب سے گزشتہ روز کیمپس پل، برکت مارکیٹ، مون مارکیٹ، کریم بلاک مارکیٹ، لبرٹی، مین مارکیٹ گلبرگ،ڈیفنس موڑ، وائی بلاک، ایچ بلاک مارکیٹ ڈیفنس، ماڈل ٹاؤن اور جوہر ٹاؤن کے دیگر علاقوں اور شاہراہوں پر کارروائی کی گئی جس کے دوران بھیک مانگنے والے بچوں کوتحویل میں لیا گیا.اس سلسلے میں خصوصی طور پر تین ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں. اس ریسکیو آپریشن کے دوران پولیس کی ٹیموں کا تعاون بھی شامل تھا.انہوں نے بتایا کہ لاہور کے علاوہ یہ گرینڈ ریسکیو آپریشن چائلڈ پروٹیکشن بیور وکے ضلعی دفاتر گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ، راولپنڈی میں بھی کیا گیا جس کے دوران مجموعی طور پر 214بھکاری بچوں کو تحویل میں لیا گیا. تحویل میں لئے گئے بچوں کی عمریں 5سال سے 14سال کے درمیان ہیں اور ان تمام بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن کورٹ میں پیش کرنے کے بعد قانونی تحویل حاصل کی گئی .عدالت کے حکم پر ان بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن انسٹی ٹیوٹ میں منتقل کر دیا گیا جہاں ان بچوں کو رہائش اور خوراک کی تمام سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں نیز ان بچوں کے والدین سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے.

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>