تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

مجمع بڑا دکھانے کے لیے خواجہ آصف نے جنازے کی تصاویر ٹوئٹ کردیں

  11 اگست‬‮ 2017   |    12:03     |     تازہ ترین

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ریلی میں لاکھوں عوام ظاہر کرنے کے لیے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جنازے کی تصاویر پوسٹ کردیں۔سپریم کورٹ کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اسلام آباد سے لاہور واپسی تک کی جی ٹی روڈ ریلی نے پورے پنجاب کو مفلوج کردیا ہے

۔ریلی کے لیے جہاں ایک طرف سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے وہیں وفاقی وزرا بھی کار مملکت چھوڑ کر نواز شریف اور ان کی ریلی کی حمایت میں میڈیا اور سوشل میڈیا کا میدان سنبھالے ہوئے ہیں۔ایسے موقع پر وفاقی وزیر خواجہ آصف بھی پیچھے نہیں رہے اور انہوں نے نواز شریف کو عوام کا پسندیدہ لیڈر دکھانے کی کوشش کرتے ہوئے ریلی کی کچھ تصاویر ٹویٹ کیں جن میں لوگوں کا جم غفیر نظر آرہا ہے۔نواز شریفجمہوریت کا پیامبر GTروڈ کی طرف رواں دواں ۔۔اھل راولپنڈی نے پیار کی نئی تاریخ رقم کر دی۔تاہم ان میں سے صرف ایک تصویر حالیہ ریلی کی ہے، بقیہ دیگر تصاویر کے بارے میں قیاس ہے کہ وہ کسی جنازے کی ہیں۔ ایک تصویر مسلم لیگ ن ہی کے ماضی میں کیے جانے والے کسی جلسے کی ہے۔ٹویٹ کے سامنے آتے ہی خواجہ آصف تنقید کی زد میں آگئے۔ لوگوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ کسی ملک کا وزیر خارجہ اس قسم کے خیالات کا اظہار کیسے کر سکتا ہے۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کے حمایتیوں اور کارکنان نے بھی خواجہ آصف کو تنقید کا نشانہ بنایا۔گزشتہ روز وزیر مملکت عابد شیر علی نے بھی پارٹی قائد سے وفاداری کا اظہار کرتے ہوئے ایک شعر ٹویٹ کیا تھا جس میں انہوں نے نواز شریف کو یہودی سردار سے تشبیہہ دی تھی۔تاہم بعد ازاں ٹوئٹر پر تنقید کا نشانہ بننے کے بعد انہوں نے ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>