تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

نوازشریف کا قافلہ: ایلیٹ فورس کی گاڑی کی ٹکر سے9سالہ بچہ جاں بحق

  11 اگست‬‮ 2017   |    04:34     |     تازہ ترین

گجرات(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کی ریلی میں شامل ایلیٹ فورس کی گاڑی کی ٹکر سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ایلیٹ فورس کی گاڑی نواز شریف کی ریلی میں پروٹوکول پر معمور تھی۔نواز شریف کا قافلہ گجرات کے قریب لالہ موسیٰ سے گزرا تو مذکورہ ایلیٹ فورسز کی گاڑی کی ٹکر سے ایک 9 سالہ بچہ جاں

بحق ہوگیا۔واقعے کے بعد موقع پر موجود جاں بحق بچے احمد کے والد نے بیٹے کی لاش کو دیکھا اور بے ہوش ہوگئے۔جس کے بعد جاں بحق ہونے والے بچے کی لاش اور ان کے بے ہوش والد کو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم آخری اطلاعات آنے تک انہیں ہوش نہیں آیا تھا۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دیئے جانے کے بعد وزارت عظمیٰ سے سبکدوش ہونے والے نواز شریف قافلے کی شکل میں اپنی منزل لاہور کی جانب گامزن ہیں۔جی ٹی روڈ ریلی کے پہلے دن (9 اگست کو) یہ قافلہ سست روی سے سفر کرتا ہوا دن بھر میں 15 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے رات کو راولپنڈی پہنچا جہاں کارکنوں سے پہلے خطاب کے بعد نواز شریف نے راولپنڈی کے پنجاب ہاؤس میں قیام کیا۔بعد ازاں گذشتہ روز (10 اگست کو) 12 بجے یہ ریلی راولپنڈی کے پنجاب ہاؤس سے روانہ ہوئی، پہلے روز کی نسبت دوسرے دن ریلی نے تیزی سے سفر کیا جبکہ اس دوران سابق وزیراعظم نے دینہ، سوہاوہ اور جہلم میں کارکنوں سے خطابات کیے اور بعدازاں جہلم کے ایک ہوٹل میں قیام کیا۔دریائے جہلم کے کنارے قائم ایک ہوٹل میں رات بھر قیام کے بعد جمعہ (11 اگست) کو سابق وزیراعظم نے سفر کا دوبارہ آغاز کیا، جب یہ قافلہ کھاریاں پہنچا تو وہاں 2 سے 3 ہزار کے قریب لوگ استقبال کے لیے موجود تھے، ڈان نیوز کے مطابق اس موقع پر کھاریاں کنٹونمنٹ میں نواز مخالف نعروں کی گونج بھی سنائی دی۔بعدازاں لالہ موسیٰ سے ہوتے ہوئے سابق وزیراعظم کا قافلہ اب گجرات پہنچ چکا ہے اور اسی دوران مذکورہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>