تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

سابق چیئرمین ای او بی آئی ظفرگوندل ملازمت سے برطرف

  12 اگست‬‮ 2017   |    11:03     |     تازہ ترین

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق چیئرمین ای اوبی آئی ظفر اقبال گوندل کو کرپشن الزامات پر ملازمت سے فارغ کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق چیئرمین ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس ایسوسی ایشن ظفر اقبال گوندل کو ملازمت سے فارغ کر دیا۔ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق ظفر گوندل کے خلاف

کرپشن اور مس کنڈکٹ کے الزامات کی تحقیقات کےلیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کی گئی تھی جس نے تحقیقات کے بعد وزیراعظم کو سفارش کی تھی کہ ظفر گوندل کے خلاف کارروائی کی جائے۔وزیراعظم نے کمیٹی کی سفارشات کا جائزہ لینے کے بعد ظفر گوندل کو ملازمت سے فارغ کرنے کے احکامات جاری کیے۔یاد رہے کہ 23 ستمبر 2014 کو پولیس اورایف آئی اے کے اہلکاروں نے ای او بی آئی کرپشن اسکینڈل کے مرکزی ملزم ظفر گوندل کو سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار کیا تھا۔واضح رہے کہ ظفراقبال گوندل سابق وفاقی وزیر نذر گوندل کے بھائی اور آڈٹ اینڈ اکاونٹس گروپ کے گریڈ 20 کے افسر تھے۔۔ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق ظفر گوندل کے خلاف کرپشن اور مس کنڈکٹ کے الزامات کی تحقیقات کےلیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کی گئی تھی جس نے تحقیقات کے بعد وزیراعظم کو سفارش کی تھی کہ ظفر گوندل کے خلاف کارروائی کی جائے۔وزیراعظم نے کمیٹی کی سفارشات کا جائزہ لینے کے بعد ظفر گوندل کو ملازمت سے فارغ کرنے کے احکامات جاری کیے۔یاد رہے کہ 23 ستمبر 2014 کو پولیس اورایف آئی اے کے اہلکاروں نے ای او بی آئی کرپشن اسکینڈل کے مرکزی ملزم ظفر گوندل کو سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار کیا تھا۔واضح رہے کہ ظفراقبال گوندل سابق وفاقی وزیر نذر گوندل کے بھائی اور آڈٹ اینڈ اکاونٹس گروپ کے گریڈ 20 کے افسر تھے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>