تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

دوہری شہریت کیس، وزیر اعلی ٰسندھ کی مشیر نادیہ گبول،سابق ایم این اے فرح ناز اصفہانی کے وارنٹ گرفتاری جاری

  12 اگست‬‮ 2017   |    12:56     |     پاکستان

کراچی(ڈیلی آزادویب ڈیسک ) مقامی عدالت نے دوہری شہریت رکھنے والے ارکان اسمبلی کیخلاف کرمنل کارروائی کے معاملے پر وزیر اعلی سندھ کی مشیر نادیہ گبول اور سابق ایم این اے فرح ناز اصفہانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت میں دوہری شہریت رکھنے والے پیپلز پارٹی کی دونوں رہنماوں

کیخلاف کرمنل کارروائی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، اس موقع پر سابق ایم این اے کے وکیل نے عدالت میں موقف پیش کیا کہ فرح ناز اصفہانی علاج کے باعث ملک سے باہر ہیں لہذا انہیں حاضری سے استثنی دیا جائے جس پر پراسیکیوٹر الیکشن کمیشن میمونہ ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ملزموں کی جانب سے جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں،ان کی درخواست مسترد کی جائے، انہوں نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ نے 2012 میں دوہری شہریت رکھنے اور جھوٹا حلف نامہ داخل کرنے پرسیاسی رہنماں کو الیکشن کے لئے نا اہل قرار دیا تھا۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد وزیر اعلی کی مشیر نادیہ گبول اور سابق ایم این اے فرح ناز اصفہانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں یکم ستمبر تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر اکتوبر 2012 میں چیف الیکشن کمشنر نے سابق وزرا اور ارکان اسمبلی کے خلاف ڈائریکٹ کمپلین داخل کی تھی، ڈائریکٹ کمپلین سابق وزیر رحمان ملک ،پیپلز پارٹی کی نادیہ گبول اور فرح ناز اصفہانی سمیت دیگر سیاسی رہنماں کے خلاف داخل کی گئی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
100%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>