تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف دائر 4 درخواستوں پر الیکشن کمیشن کونوٹس جاری

  12 ستمبر‬‮ 2017   |    01:10     |     تازہ ترین

لاہور (ڈیلی آزادنیوز ڈیسک) لاہورہائیکورٹ کے جسٹس امین الدین خان ،جسٹس شاہد جمیل اور جسٹس عبادالرحمن لودھی پرمشتمل فل بنچ نے حلقہ این اے 120سے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف دائر 4 درخواستوں پر بیگم کلثوم اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر

لیاہے،دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ضمنی انتخاب سے قبل درخواستوں پر فیصلہ سنایا جائے گا۔پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر ،پاکستان عوامی تحریک اور2 شہریوں کی طرف سے دائر درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بیگم کلثوم نواز نے کاغذات نامزدگی میں اپنی آمدنی اور اثاثے ظاہر نہیں کئے۔بیگم کلثوم نواز نے خود کو میاں محمدنوازشریف کی زیر کفالت ظاہر کیا مگر وہ کئی کمپنیوں میں شیئرہولڈر ہیں،بیگم کلثوم نواز نے زرعی انکم ٹیکس کی ادائیگی نہیں کی، اقامہ ظاہر کیا مگر تنخواہ کی رسید اور اس سے ہونے والی بچت کو ظاہر نہیں کیا،بیگم کلثوم نواز نے مری کی رہائش گاہ میں موجود فرنیچر اور دیگر گھریلو اشیاءکا کوئی ذکر نہیں کیا،بیگم کلثوم نواز نے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے ،پاکستان عوامی تحریک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بیگم کلثوم نواز کے خلاف سندھ میں بغاوت کا مقدمہ درج ہے ۔جس میں بیگم کلثوم نوازمفرور ہیں ،انہوں نے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے، عدالت نے ریمارکس دئیے کہ آگاہ کیا جائے کہ ریٹرننگ افسر نے اعتراضات کو کن وجوہات پر مسترد کیا، عدالت ضمنی انتخاب سے قبل درخواستوں پر فیصلہ سنائے گی، عدالت نے درخواست گزار کو مقدمے کی اردو ترجمہ پر مشتمل مصدقہ ایف آئی آرکی کاپی عدالت کو کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 13ستمبر تک ملتوی کر دی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>