تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

سوشل میڈیاصارفین نے حناپرویزبٹ کی درگت بناڈالی

  12 ستمبر‬‮ 2017   |    02:36     |     تازہ ترین

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ نواز کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کو ٹوئٹر پر اس وقت شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے مریم نواز کی تعریف کرنے کی کوشش کی، سوشل میڈیا صارفین نے ان کی وہ حالت کردی کہ انہوں نے خوابوں میں بھی نہ سوچا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق حنا پرویز بٹ نے ٹوئٹر پر ایک خبر کا

تراشہ شیئر کیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مریم نواز کے جانے کے بعد ایجوکیشن ریفارمز پروگرام ٹھنڈا پڑ گیا ہے۔بیوروکریسی کے حیلے بہانوں سے مونٹیسوری کلاسوں میں تعیناتیاں نہیں ہوسکیں۔نجی تعلیمی اداروں سے مستعاراورکنٹریکٹ پرلی جانے والی خواتین اساتذہ واپس جانے لگیں ۔ حنا بٹ کے یہ ٹویٹ کرنے کی دیر تھی کہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا ایک طوفان ابل پڑا۔ شاہد حسین نے کہا ’ پدی رات کو اپنی ٹانگیں اوپر آسمان کی طرف کرکے سوتی ہے اور سمجھتی ہے کہ اس نے آسمان کو سہارا دیا ہے ورنہ گر پڑے گا‘۔آصف محمود نے کہا ’ ویسے یہ فخر کی بات نہیں بلکہ آپ کی ناکامی ہے کہ آپ کی چیزیں فرد واحد کے گرد گھوم رہی ہیں‘۔ارمغان نے لکھا ’ اسے کہتے ہیں نااہلی اور نالائقی، ادارے بنائے ہوتے میرٹ اور قانون کی بالادستی قائم کی ہوتی تو یہ خبر نہ لگتی‘۔فاطمہ نامی صارف نے حنا بٹ کو مشورہ دیا کہ شخصیات کی بجائے ادارے مضبوط کیے جائیں۔نعیم اعجاز نے اس خبر کو مسلم لیگ ن کی ناکامی گردانا اور کہا کہ حنا پرویز بٹ بالواسطہ طور پر ن لیگ کی ناکامی کا اعتراف کر رہی ہیں کیونکہ اس پارٹی کی پوری ٹیم مل کر بھی ایک باقاعدہ سسٹم نہیں بنا سکی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>