تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

شاہدمسعودنے حکومت کاساراکچاچٹھہ کھول دیا

  13 ستمبر‬‮ 2017   |    12:22     |     تازہ ترین

اسلام آباد(ڈیلی آزادمانیٹرنگ ڈیسک )سینئرصحافی وتجزیہ کارڈاکٹرشاہدمسعودنے سابق صدرآصف علی زرداری کے حوالے سے کہاکہ زرداری صاحب کہاں ہیں وہ جلسے کہاں گئے۔محترمہ بینظیربھٹوکے قتل کامقدمہ سب کچھ کدھرگیاسب تحلیل ہوکربخارات بن کراڑ گیا۔وفاقی وزیرریلوے کہتے تھے کہ ہم لوہے کے چنے ہیں ہمیں چبانااتناآسان نہیں

ہے۔سینیٹرنہال ہاشمی کاکیس چل رہاہے کہا ں ہیں سارے آج کل منظرعام سے غائب ہیں ۔آصف علی زرداری کے خلاف جتنے بھی اثاثہ جات کے ریفرنسز ہیں وہ سارے کے سارے موجودہیں۔وہ کیس اب ان پرچلے گاجنہوں نے کاغذات جلانے کی کوشش کی تھی۔زرداری صاحب کے اثاثہ جات کیس سمیت جتنے کیسوں میں بھی بریت ہوئی تھی ان سب کے اصل کاغذات موجودہیں۔ان کے ساتھ پھراورلوگ لگے ہوئے ہیں وہ ایک شخصیت نہیں ہیں وہ کاروباری لوگ ہیں ۔میڈیاہائوسز کے لوگ ،سٹاک ایکس چینج کے بروکربھی شامل ہیں۔ایک گروپ کوایک پارٹی نے نوازہواہے تودوسرے گروپ کے سرپردوسری جماعت کاہاتھ ہے۔دس سالو ں کاجوسیاپاہے وہ اپنی موت آپ مراہے۔اب آپ یہ نہ پوچھیں کہ مسلم لیگ ن والے کیاکررہے ہیں یہ بیٹھ کربلیووہیل گیم کھیل رہے ہیں۔سارے پریشان ہیں لیکن میں ان سے کہوں گاکہ وہ خودکشی کرنے والاکھیل نہ کھیلیں۔وہ انڈیاکاکون ساگاناتھاکہ ’’آئوخوشی سے خودکشی کرلیں ‘‘انہوں نے پکڑے جاناہے۔صورتحال ایسی ہوگئی ہے کہ یہ سارے کہ سارے ایک دم پھنس گئے ہیں۔ابھی وقفے کے دوران دوکالیں آئی تھیں وہ کہتے ہیں کہ ڈاکٹرصاحب آپ نے مروادیا۔میں نے کہاکہ کیاہواتوانہوں نے کہاکہ آپ نے مروادیامیں نے کہاکہ مسئلہ کیاہے؟انہوں نے کہاکہ مجھے کیوں نکالا؟ہم یہ جوسانپ سیڑھی کاکھیل کھیل رہے تھے سب ٹھس ہوگئے ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>