تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

بھارت میں کبڈی میچ کے دوران جھگڑا، گولی لگنے سے ایک کھلاڑی زخمی

  13 ستمبر‬‮ 2017   |    07:33     |     کھیل

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارت میں ایک کبڈی میچ لڑائی جھگڑے میں تبدیل ہو گیا، گولی چلنے سے ایک 17 سالہ کھلاڑی کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک کبڈی میچ کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں دونوں ٹیموں میں جھگڑے کی وجہ سے گولی چل گئی جس سے ایک کھلاڑی زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے قریب علاقے میں پیش آیا جہاں کبڈی میچ کھیلنے

والی دونوں ٹیمیں پوائنٹس پر لڑ پڑیں۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے پر بے ایمانی کا الزام لگایا اور جھگڑا شروع کر دیا۔اس جھگڑے نے اس وقت طول پکڑ لیا جب تماشائیوں میں بیٹھے کچھ افراد نے میدان میں کود کر اس کو بڑھاوا دینا شروع کر دیا۔ اسی دوران گولی چلنے کی آواز آئی جو سیدھی ایک کھلاڑی کو جا لگی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔گولی سے زخمی ہونے والے کھلاڑی کی شناخت 17 سالہ اونیش کے نام سے کی گئی ہے جسے فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>