تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

پاکستان پاکستان میں رہنے والے تمام لوگوں کاہے،آصف غفور

  11 اکتوبر‬‮ 2017   |    12:03     |     تازہ ترین

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق نااہل وزیراعظم میاں نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدرقومی اسمبلی میں پاک فوج میں شامل دیگرمذاہب کے لوگوں کے خلاف تقریرکرتے ہوئے کہاتھاکہ ان کی وجہ سے ملک کے حالات خراب ہورہے ہیں اورانہوں نے اپنی تقریرمیں خاص طورپرقادیانیوں کےحوالے سے گفتگوکی تھی

۔ان کی اس تقریرکےبعدڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنر ل آصف غفورکابیان بھی سامنے آیاجس میں انہوں نے کہاکہ پاکستان عیسائی اوردیگرمذاہب کے لوگوںکابھی اتناہی ہے جتناکہ مسلمانوں کاانہوں نے مزیدکہاکہ پاکستان کےلیے قربانیاں دینے والوں نےیہ ہرگز نہیں سوچاکہ ان کامذہب کیاہے اوران کی قومیت کیاہے۔انہوں نے اپنی پریس بریفنگ میں کہاکہ پچھلے دنوں چندجگہوں پربات ہوئی کہ پاکستان کس کاہے کیابیانات دئیے کہ ہم پہلے پاکستانی ہیں یاکچھ اورہیں۔ہم ایک مسلمان ریاست ہیں لیکن ہماراجھنڈاہمیں یہ بات بتاتاہے کہ ہمارے ساتھ جوبھی پاکستان میں ہے اس کاکوئی بھی دین ہےاس کاکوئی بھی مسلک ہے یہ ہم سب کاپاکستان ہےہم کتنے غیرمسلم پاکستانی ہیں جنہوں نے پاکستان کےلیے کام کیاہے۔جنہوں نے پاکستان کے لیے خون دیاانہوں نے اس لیے کام نہیں کیایاکام نہیں چھوڑاکہ وہ مسلمان ہیں ،عیسائی ہیں یاکسی اورمذہب سے تعلق رکھتے ہیں۔جوپاکستان کے اندرہے وہ اتناہی پاکستانی ہے جتناکسی اورمذہب کاہوسکتاہے۔مزیدتفصیلات کے لیے ویڈیوملاحظہ کریں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>