تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

ایبٹ آباد کمیشن کی طرح نیب کیسز کا بھی نتیجہ نکلے گا ، تمام بڑے مقدمات کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، جسٹس (ریٹائرڈ) جاوید اقبال

  11 اکتوبر‬‮ 2017   |    02:01     |     تازہ ترین

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) قومی احتساب بیورو (نیب ) کے نئے چیئرمین جسٹس (ریٹائرڈ) جاوید اقبال عہدہ سنبھالتے ہی انسانی حقوق کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کیلئے پارلیمنٹ ہائوس پہنچ گئے جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں اس عزم کا اظہار کیا کہ نیب کیسز کا ہر صورت نتیجہ نکلے گا ، ایبٹ آباد کمیشن کا بھی نتیجہ نکلا، تمام

بڑے کیسز کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، کوئی معاملہ التواء کا شکار نہیں بننے دونگا،لاپتہ افراد کمیشن کی حتمی رپورٹ آخری مراحل میں ہے ، رپورٹ جمع کرانے کے بعد کمیشن کی سربراہی چھوڑ دونگا۔ بدھ کو انسانی حقوق کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کیلئے پارلیمنٹ ہائوس پہنچنے پرمیڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے نئے چیئرمین نیب جاوید اقبال جو لاپتہ افراد کمیشن کے بھی سربراہ ہیں ،نے کہا کہ فی الحال وہ لاپتہ افراد کمیشن کی سربراہی نہیں چھوڑ رہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ایبٹ آباد کمیشن کی تحقیقات کا نتیجہ نکلا ، اسی طرح نیب کیسز کا بھی نتیجہ نکلے گا۔ تمام بڑے کیسز کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے،انشاء اﷲ تمام کام خوش اسلوبی سے ہوں گے۔ انہوں نے لاپتہ افراد کے حوالے سے کہاکہ لاپتہ افراد کمیشن کی حتمی رپورٹ آخری مراحل میں ہے اور میں رپورٹ جمع کرانے کے بعد کمیشن کی سربراہی چھوڑ دونگا۔ جاوید اقبال نے کہاکہ چیلنجز سے نمٹنا ان کے لئے کوئی نئی بات نہیں ۔انہوں نے کہاکہ میں نیب کے تمام امور پر تفصیلی بریفنگ لوں گا اورکوئی معاملہ التواء کا شکار نہیں بننے دونگا

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>