تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

جہانگیر ترین کے خلاف ثبوت غائب کردیے گئے ہیں، نامعلوم افرادنے عمران خان کو کروڑوں ڈالر بھیجے ، دانیال عزیز

  11 اکتوبر‬‮ 2017   |    02:32     |     تازہ ترین

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کے خلاف ثبوت غائب کردیے گئے ہیں، نامعلوم افرادنے عمران خان کو کروڑوں ڈالر بھیجے ، عمران خان کے کاغذات نامزدگی میںلندن فلیٹ کا ذکر نہیںہے، عمران خان اشتہاری ہے اور پورے ملک میں آزادی سے گھوم رہا ہے

، عمران خان اورجہانگیر ترین کے خلاف کیس میں سنگین معاملات سامنے آرہے ہیں۔بدھ کودانیال عزیز نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین کے خلاف ہمارے پاس شہادتیں موجود ہیں، عمران خان کے وکلاء اعتراف جرم کرچکے ہیں، جہانگیر ترین کے خلاف ثبوت غائب کردیے گئے ہیں، نامعلوم افرادنے عمران خان کو کروڑوں ڈالر بھیجے ، عمران خان کے کاغذات نامزدگی میںلندن فلیٹ کا ذکر نہیں کیا گیا، ایس ای سی پی سے ریکارڈ کیوں نہیں منگوایا؟نواز شریف کے خلاف تو گلف اسٹیل کیس میں 1962کے کیس کا ریکارڈ گھنٹوں میں دنیا کے ممالک سے منگوایا گیا، کہیں ایس ای سی پی کے ریکارڈ سے گملا چور چور نہ ہوجائے، عمران خان اشتہاری ہیں اور پورے پاکستان میں گھوم رہے ہیں عمران خان اور جہانگیرترین کیخلاف کیس میں سنگین معاملات سامنے آرہے ہیں، عمران خان بھاگنے کے بجائے عدالتوںمیں ثبوت دیں

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>