تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

الیکشن کمیشن نے ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن پر فیصلہ محفوظ کرلیا

  11 اکتوبر‬‮ 2017   |    02:36     |     تازہ ترین

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) الیکشن کمیشن نے ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔چیف الیکشن کمشنر جسٹس(ر)سردار محمد رضا کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔سماعت کے دوران ملی مسلم لیگ کے وکیل راجا عبدالرحمان ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا

کہ سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے تمام قانونی تقاضے پورے کئے اور ہمارے کسی پارٹی عہدیدار کا کالعدم تنظیم سے تعلق نہیں ۔چیف الیکشن کمشنر نے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا ملی مسلم لیگ سے متعلق وزارت داخلہ کا خط آپ کے علم میں ہے جس پر وکیل نے کہا کہ خط میں کہا گیا کہ اس جماعت کی رجسٹریشن سے سیاست میں تشدد کا عنصر آسکتا ہے اور ہمیں وزارت داخلہ کے خط میں استعمال کی گئی زبان پر اعتراض ہے۔اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ وزارت داخلہ کے خط سے تو لگتا ہے آپ کی جماعت کا تعلق کالعدم جماعت سے ہے۔وکیل نے کہا کہ وزارت داخلہ نے شواہد کے بغیر ایک جواب دے دیا ہے، کیا اب ہر سیاسی جماعت کو وزارت داخلہ سے کلیئرنس لینا ہوگی اور کیا الیکشن کمیشن وزارت داخلہ کی سفارش پر عملدرآمد کرنے کا پابند ہے۔اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ آپ وفاقی حکومت سے رجوع کیوں نہیں کرتے جس پر وکیل نے کہا کہ کس قانون کے تحت ہم وفاقی حکومت سے رجوع کریں، الیکشن کمیشن جماعت کی رجسٹریشن کے لئے وزارت سے رائے لینے کا پابند نہیں۔وکیل نے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن قانون کے مطابق ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن پر فیصلہ کرے جب کہ دلائل مکمل ہونے کے لئے الیکشن کمیشن نے ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>