تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

عدالت انصاف میں پاکستان کا ایڈہاک جج مقرر کرنے کی منظوری دیدید

  11 اکتوبر‬‮ 2017   |    03:27     |     پاکستان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بھارتی جاسوس کلبھوشن کیس میں جسٹس (ر) تصدق جیلانی کو عالمی عدالت انصاف میں پاکستان کا ایڈہاک جج مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کل جمعرات کو با ضابطہ طور پر ایڈہاک جج کی تقرری بارے عالمی عدالت انصاف کو آگاہ کریگا۔واضح رہے کہ پاکستان کی

جانب سے جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت دینے کے خلافبھارت نے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرتے ہوئے پاکستان پر ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا تھا۔عالمی عدالت انصاف میں عوامی سماعت 15مئی کو ہوئی جس میں پاکستان نے کلبھوشن کیس سے متعلق عالمی عدالت کے دائرہ کار کو چیلنج کیا جبکہ بھارت نے کلبھوشن کی پھانسی رکوانے کی درخواست کی تھی۔عالمی عدالت انصاف نے 18 مئی کو بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے جاسوس کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کے معاملے پر حکم امتناع جاری کیا تھا۔عالمی عدالت نے بھارت کی کلبھوشن کے حوالے سے دعویٰ داخل کرنے کے لیے دسمبر تک کے وقت کی درخواست بھی مسترد کردی تھی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
50%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
50%
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>