تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

چوہدری نثار علی خان حتمی فیصلہ کر چکے ہیں، آج خفیہ مذاکرات ہوں گے

  12 اکتوبر‬‮ 2017   |    11:50     |     پاکستان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی چوہدری غلام حیسن نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں ایک عجیب سی ہلچل مچی ہوئی ہے۔ اور ہمم بہت جلد مسلم لیگ ن کے اندر سے ایک دھماکہ سنیں گے ، کیونکہ پارٹی میں ایک قسم کا بے ہنگم شورہے۔ چوہدری غلام حسین نے کہا کہ سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کا اعلان آیا ہے

کہ وہ کل کسی وقت پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ چودھری نثار علی خان مسلم لیگ ن کے اندر جن کا احترام کرتے ہیں ان سے وہ خفیہ مذاکرات کرنے والے ہیں۔ اور ممکنہ طور پر وزیر اعلیٰ پنجاب سے بھی ملاقات کریں گے۔ کیونکہ چودھری نثار علی خان اب کسی حتمی نتیجے پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چودھری نثار علی خان کی پریس کانفرنس میں پارٹی کی اندرونی کہانی اور سیاست اور ان کے آئندہ لائحہ عمل سے متعلق اعلان متوقع ہے۔ کیونکہ مسلم لیگ ن بالخصوص شریف خاندان نے فوج کے خلاف سازش کا آغاز کر دیا ہے جس میں شریف خاندان اور ان کے افراد پیش پیش ہیں

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
100%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>