تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

شریف آج لندن سے وطن واپس پہنچیں گے

  12 اکتوبر‬‮ 2017   |    08:41     |     تازہ ترین

اسلام آباد(نیوز ذڈیسک)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف آج لندن سے وطن واپس پہنچیں گے اور کل احتساب عدالت کے روبرو پیش ہوں گے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے کی جانے والی تمام افواہیں دم توڑ گئیں اور اب مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف آج رات لندن سے وطن واپس پہنچیں گے۔ذرائع کے

مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کل تین نیب ریفرنسز کی سماعت کے لیے احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اپنی اہلیہ کی تیمارداری کے سلسلے میں لندن میں ہی قیام پذیر ہیں۔نو منتخب رکن قومی اسمبلی بیگم کلثوم نواز علالت کے باعث علاج کے لیے برطانوی دارالحکومت لندن میں اپنے صاحبزادے کے گھر مقیم ہیں۔بیگم کلثوم نواز کے گلے میں کینسر کی تشخیص ہونے کے بعد ان کے تین آپریشن ہو چکے ہیں اور اب ان کی کیمو تھراپی ہو رہی ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>