تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

شریف خاندان کیخلاف مقدمات پر ان کا موقف، چوہدری نثار

  12 اکتوبر‬‮ 2017   |    03:53     |     پاکستان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شریف خاندان کیخلاف مقدمات پر ان کا موقف پہلے دن سے ہی واضح ہے اور وہ یہ ہے کہ مقدمات کا فیصلہ عدالتوں میں ہی ہونا ہے ۔ چوہدری نثار نے یہ بھی کہا کہ شریف خاندان کے خلاف فیصلہ حقائق پر مبنی ہے چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف اور ان کے خاندان کے کیسز پر میرا پہلے دن سے یہ موقف رہا ہے کہ ان کیسز کا

فیصلہ عدالتوں میں ہونا ہے۔ اگر ہم سمجھتے ہیں کہ ایک عدالت میں انصاف نہیں ہوا تو ہمیں دوسری اور پھر تیسری عدالت میں جانا چاہیے لیکن کیسز کے فیصلے عدالت میں ہی ہوں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ جلتی پر تیل نہیں ڈال رہے ، شریف خاندان کے خلاف عدالت فیصلہ حقائق پر کر رہی ہے ہمیں عدالت میں اپنا کیس پورے زورو شور سے لڑنا چاہیے اور اس سے کسی قسم کی محاذ آرائی نہیں ہونی چاہیے یہ میاں نواز شریف، پارٹی، ملک اور اداروں کیلئے ٹھیک نہیں ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
75%
ٹھیک ہے
25%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>