تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

امریکی وفد کی آرمی چیف سے ملاقات، سکیورٹی امور پر بات چیت

  12 اکتوبر‬‮ 2017   |    08:36     |     تازہ ترین

راولپنڈی (نیو ز ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وفد کی ملاقات، وفد نے جنوبی ایشیاء کے حوالے سے امریکی حکمت عملی سے آگاہ کیا، آرمی چیف نے وفد کو خطے میں امن و استحکام سے متعلق پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف سے ملاقات کرنے والے وفد کی قیادت امریکی صدر کی نائب معاون

لیزا کرٹس کر رہی تھیں۔ ملاقات میں افغانستان سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور خطے میں استحکام اور امن کے لئے پاکستان کے کردار پر بات چیت کی گئی۔امریکی وفد سے بات کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مشکلات کے باوجود پاکستان خطے میں امن کے لئے پرعزم ہے، پاکستان نے مشکلات کے باوجود بہت کام کیا ہے، اپنے مستقبل کے تحفظ اور عوامی خواہشات کے مطابق کارروائیاں جاری رکھیں گے۔امریکی وفد نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔ امریکی وفد نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو بھی تسلیم کیا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>