تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

پاک فوج ایک قومی فوج ،،کیپٹن صفدر بھول رہے ہیں کہ فوج میں شمولیت کے وقت مسلمان فوجیوں کو ختم نبوت ؐ پر حلف دینا ہوتا ہے، آصف غفور

  13 اکتوبر‬‮ 2017   |    10:20     |     تازہ ترین

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) آئی ایس پی آر کے ڈی جی میجر جنر ل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاک فوج میں ہر مذہب ، فرقے ، رنگ اور نسل کے لوگ شامل ہیں ، ہماری فوج قومی یکجہتی کی درخشندہ مثال ہے ، یہاں ایسی کوئی پابندی نہیں کہ اس میں خاص مسلک کے لوگ آئیں گے،کیپٹن صفدر بھول رہے ہیں کہ پاک فوج میں

شمولیت کے وقت مسلمان فوجیوں کو ختم نبوت ؐ پر حلف دینا ہوتا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہوئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پاک فوج ایک قومی فوج ہے اور یہ قومی ہم آہنگی کی ایک بہترین مثال ہے، جہاں تک کیپٹن (ر) صفدر کے قومی اسمبلی میں بیان کا تعلق ہے تو شاید وہ بھول رہے ہیں کہ پاک فوج میں شمولیت کے وقت ہر مسلمان فوجی کو ایک حلف نامے پر دستخط کرنا پڑتا ہے کہ وہ قادیانی نہیں اور ختم نبوت ؐ پر مکمل یقین رکھتا ہے ۔ پاک فوج میں مختلف مذاہب کے لوگ شامل ہیں اور جب وہ فوجی وردی پہن لیتے ہیں تو ان کا پہلا مقصد پاکستان کا دفاع ہوتاہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
75%
ٹھیک ہے
25%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>