تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

عمران کو گرفتار کیا تو کٹھ پتلی حکومت گھر جائے گی،میاں محمودالرشید

  13 اکتوبر‬‮ 2017   |    10:27     |     تازہ ترین

لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے کہا کہ یقین سے کہتا ہوں عمران کو گرفتار کیا تو کٹھ پتلی حکومت گھر جائے گی، الیکشن کمیشن کو وارنٹ نہیں اپنی ساکھ بچانے کیلئے غیر جانبداری ثابت کرنا ہوگی ، عوام اس غیر قانونی فعل کیخلاف ازخود سڑکوں پر نکلے گی، جب الیکشن کمیشن

میں وکیل پیش کر دیا، توہین عدالت پر بلا مشروط معافی مانگ لی پھر عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کس کو خوش کرنے کیلئے جاری کئے گئے؟ تحریک انصاف اس غیر قانونی فعل کی شدید مذمت کرتی ہے لیکن ان سب کے باوجود بلیک میل ہونگے اور نہ ہی شریف خاندان کو کرپشن پر سزائیں دلانے سے پیچھے ہٹیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہا آئینی و قانون لحاظ سے تحریک انصاف کی رکنیت ختم ہوتے ہی عائشہ گلا لئی کی اسمبلی رکنیت ختم ہو جانی چاہئے تھی لیکن اس میں تاخیر اور عمران خان کے وارنٹ گرفتاری میں جلدی صرف حکومتی ایما پر کی گئی، ا س سنجیدہ معاملے کو اسمبلی کے فلور پر اٹھائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں میاں محمودالرشید نے کہا کہ ملکی اداروں کو اپنی ساکھ بچانے اور عوام میں مقبولیت برقرار رکھنے کیلئے غیر جانبدارانہ پالیسی اختیار کرنا ہوگی ورنہ انتقامی سیاست اور روش ملک کو مزید تباہی کی جانب لے جائیگی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>