تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

سیالکوٹ:طالب علم کی ہلاکت، بسیں نذر آتش

  13 اکتوبر‬‮ 2017   |    12:11     |     تازہ ترین

سیالکوٹ (ڈیلی آزادویب ڈیسک )سیالکوٹ میں تھانہ صدر ڈسکہ کے نزدیک گلوٹیاں میں اسکول کے طالب علم خزیمہ اعجاز کو کچل کر ہلاک کرنے پر مشتعل افراد نے دو بسوں کو نذر آتش کردیا۔سیالکوٹ ڈسکہ میں نجی اسکول کا طالب علم خزیمہ اعجاز سڑک عبور کرتے ھوئے بس کے نیچے آکر جاں بحق ہوگئےتھے جس پر

اسکول کے طلبا مشتعل ہوئے اور مذکورہ بس کو نذر آتش کر دیا۔حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور نے جائے وقوعہ سے بھاگ کر نجی اسکول میں پناہ لی جہاں مشتعل ہجوم نے اسکول کو گھیرے میں لے لیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے کی کوششیں کی جبکہ پولیس نے مزید نفری طلب کرلی تاکہ مشتعل ھجوم پر قابو پایا جاسکے۔بعد ازاں جاں بحق طالب علم خزیمہ اعجاز کی نماز جنازہ کے بعد اہل علاقہ مشتعل ہوگئے اور دوسری بس بھی نذر آتش کردی۔پولیس نے طالب علم کی ہلاکت کا مقدمہ تھانہ سٹی ڈسکہ میں درج کر کے بس کے ڈرائیور اصغر کو گرفتار کرلیا ہے۔دوسری جانب تھانہ صدر ڈسکہ پولیس نے بس جلانے پر متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>