تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

بنوں میں فورسز کے قافلے پر بم حملے میں 3 اہلکاروں سمیت 5 زخمی

  12 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    12:22     |     تازہ ترین

بنوں(ویب ڈیسک )نورل کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر بم حملے میں 3 اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔نجی خبررساں ادارے’’ ایکسپریس نیوز‘‘کے مطابق بنوں کے علاقے نورل میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب ہونے والے دھماکے میں 3 اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا قافلہ شمالی وزیرستان سے

بنوں آرہا تھا کہ نورل میں اسے ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں 3 سیکیورٹی اہلکاراور 2 عام شہری زخمی ہوگئے۔ بم سڑک کنارے کھڑی ایک موٹرسائیکل میں نصب تھا اور قافلے کے قریب آتے ہی دھماکا کردیا گیا۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی فورسز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچیں۔ زخمیوں کو سی ایم ایچ بنوں منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>