تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

سابق آرمی چیف کو صدر پاکستان بنادیا جائے

  13 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    06:50     |     پاکستان

حیدر آباد (نیوز ڈیسک) حیدر آباد میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کو صدر مملکت بنانے اور پاک فوج کی حمایت میں ایک ریلی نکالی گئی ۔ قومی اخبار میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق ریلی کے شرکا نے پاک فوج اور ملک میں مارشل لا کے نفاذ کے حق میں زبردست نعرے بازی کی ۔ اس ریلی میں کمیٹی کےچئیرمین سید امین شاہ راشدی ،صدر ڈاکٹر سکندر علی کیریو، علامہ مدثر عقیق، نور محمد ڈائری ،

چوہدری محمد عامر ، سید احمد رشید ، محمد منشاء بھٹی ، رسول بخس سموں اور عبد الاحد خان راجپوت سمیت حیدر آباد اور سندھ کے مختلف علاقوں سے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔اس ریلی میں مرد حضرات کے ساتھ خواتین بھی شریک تھیں جنہوں نے فوج کے حق میں نعرے بازی کی۔اس موقع پر کمیٹی چئیرمین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محفوظ پاکستان کے لیے ضروری ہے کہ قوم اور فوج مضبوط ہو۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاستدانوں کے ساتھ چلنے سے ملک غیر محفوظ ہے۔ ریلی کے شرکا نے مطالبہ کیاکہ جنرل (ر) راحیل شریف کو تمام اختیارات کے ساتھ ملک کا صدر بنایا جائے۔یہ ملک سیاسی جماعتوں کا نہیں بلکہ عوام کا ہے اور سیاستدانوں نے ملک و قوم کو نقصان پہنچانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ یہی وجہ ہے کہ قوم فوج کو پُکار رہی ہے۔ پاک فوج کو چاہئیے کہ وہ عوام کی پُکار سنیں اور ملک میں مارشل لا کو عوام کی جانب سے خوش آمدید کہا جائے گا۔ انہوں نے اپنی تقریر میں ملکی سیاستدانوں اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ کمیٹی چئیرمین کا کہنا تھا کہ ملک کا دشمن ہمارا دشمن ہے۔ انہوں نے ختم نبوتؐ حلف نامہ میں تبدیلی کے ذمہ داروں کو بھی کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ بھی کیا اور کہا کہ اس معاملے میں کسی بھی قسم کی چھیڑ خانی برداشت نہیں کی جائے گی

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
40%
ٹھیک ہے
40%
کوئی رائے نہیں
20%
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>