تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

پاکستان کی افغانستان پرمیزائلوں کی بارش،تین اضلاع میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کونشانہ بنایاگیا

  14 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    12:59     |     تازہ ترین

کابل،اسلام آباد(ڈیلی آزادمانیٹرنگ ڈیسک)افغان میڈیانے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیاکہ پاک فوج نے تین اضلاع میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر120میزائل داغے۔تفصیلات کے مطابق افغان صوبے کنڑ کے پولیس چیف جمعہ گل ہمت نے کہاکہ یہ میزائل سرحدی صوبہ کنڑ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران

داغے گئے ۔ پاکستانی نجی نیوز ویب سائٹ تولو نیوز کے حوالے سے لکھاکہ ضلع شلتن کے کئی رہائشیوں نے بتایاکہ ہفتے سے پاکستانی فوج نے 50سے زائد میزائل فائرکیے ، جس کی پولیس نے بھی تصدیق کی ۔رپورٹ کے مطابق کنڑ پولیس چیف کاکہناتھاکہ میزائل حملوں سے ایک شخص زخمی بھی ہواتاہم پاکستانی حکام کاکہناتھاکہ وہ دہشتگردوں کونشانہ بنارہے ہیں ۔سرکاری اطلاعات کے مطابق ستمبرکے مہینے پاکستان نے کنڑ صوبے میں اب تک 1500میزائل داغے ۔تاہم افغان میڈیاکے اس دعوے پرپاکستانی حکام کاموقف معلوم نہیں ہوسکا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>