تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بلوچستان کے لیے 10سالہ پیکیج دینے

  14 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    07:51     |     تازہ ترین

اسلام آباد (ڈیلی آزادنیو زڈیسک )وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بلوچستان کے لیے 10سالہ پیکیج دینے کا اعلان کیا ہے۔کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بلوچستان کے نئے پیکیج کے متعلق بتایا کہ اس پیکیج میں اسکول، گیس، بجلی اور پینے کے پانی کی فراہمی شامل ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان پیکیج کا آدھا فنڈ وفاق اور آدھا فنڈ صوبائی حکومت دے گی،

کوشش ہوگی ہر دوسرے ماہ کوئٹہ آکر اس عمل کا جائزہ لیا جائے۔و زیراعظم نے مزید کہا کہ حکومت چل رہی ہے، جون میں مدت پوری کرے گی، اس کے بعد دو ماہ میں انتخابات ہوں گے اور جمہوریت آگے چلے گی۔شاہد خاقان عباسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکمرانی آئین کے مطابق ہوتی ہے اور ہمیشہ قانون کی بالادستی ہونی چاہیے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>