تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

قوم اور تمام ریاستی ادارے مل کر ملکی مفاد کیلئے کام کریں، آرمی چیف

  14 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    08:42     |     تازہ ترین

راولپنڈی (نیوز ڈیسک)قوم اور تمام ریاستی ادارے مل کر قومی مفاد کیلئے کام کریں، سپہ سالار کا پیغام، کہتے ہیں دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کر سکتی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے منگلا کور کا دورہ کیا اور جاری ٹریننگ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں سے خطاب میں

پاکستان کو درپیش چیلنجز پر بھی بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش خطرات سے آگاہ ہیں، خطرات سے نمٹنے کیلئے پیشہ ورانہ تیاری ضروری ہے، چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے ہم بہت آگے تک آ چکے ہیں اور اللہ نے چاہا تو پاکستان کا ابھرنا یقینی ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزیدن کہا کہ پوری قوم کو متحد اور پرعزم ہونا چاہئے۔اس سے قبل منگلا آمد پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ اس موقع پر آئی جی ٹریننگ اینڈ ایویلوایشن لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان بھی موجود تھے۔ آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کے عزم اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>