تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

پشاورآپریشن کی کمانڈ پرفخر ہے‘ ایس ایس پی سجادخان

  2 دسمبر‬‮ 2017   |    01:06     |     تازہ ترین

پشاور(ویب ڈیسک ) ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواپولیس پاکستان کی ہی نہیں دنیا کی بہادرترین فورس ہے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز سجادخان نے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ زرعی ڈائریکٹوریٹ میں دہشت گردوں کے داخلے کی اطلاع کنٹرول روم سے ملی

۔ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی اطلاع ملنے پرکیوآرایف، آرآرایف کوالرٹ جاری کیا اوراسکواڈ کےساتھ آپریشن کے لیے روانہ ہوگیا۔انہوں نےنجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ جذبات میں تھا، اے پی ایس اور باچاخان یونیورسٹی کے واقعات تازہ ہیں۔سجاد خان کا کہنا تھا کہ وردی پہنتا توتاخیرہوجاتی، دہشت گردوں کوسنبھلنےکا موقع نہیں دینا چاہتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ مقصد تھا جانی نقصان کم سے کم ہواوردہشت گردوں کوجلد انجام تک پہنچا دوں۔ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ شہادت کی خواہش ہے لیکن پہلے دہشت گردوں کوبڑا نقصان پہنچاناچاہتا ہوں۔ایس ایس پی سجاد خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواپولیس پاکستان کی ہی نہیں دنیا کی بہادرترین فورس ہے، گولی سے نہیں ڈرتا،دہشت گردوں پرجھپٹنا فورس نے سکھا دیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پشاور میں زرعی ڈائریکٹوریٹ پردہشت گردوں کے حملے میں 9 افراد شہید اور 35 زخمی ہوئے تھے جبکہ تینوں دہشت گرد مارے گئے تھے۔ کہ گزشتہ روز پشاور میں زرعی ڈائریکٹوریٹ پردہشت گردوں کے حملے میں 9 افراد شہید اور 35 زخمی ہوئے تھے جبکہ تینوں دہشت گرد مارے گئے تھے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>