تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

مریم نواز مسلم لیگ (ن) کا اہم عہدہ حاصل کرنے میں کامیاب

  3 دسمبر‬‮ 2017   |    10:22     |     تازہ ترین

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ اور سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کا اعلان کردیا گیا، مریم نواز پارٹی کا اہم عہدہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف کی زیر صدارت پارٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مرکزی مجلسِ عاملہ اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے

ناموں کی حتمی منظوری دی گئی۔مسلم لیگ (ن) کے ترجمان آصف کرمانی کے مطابق مرکزی مجلس عاملہ میں 27 اراکین ہیں جن میں شاہد خاقان عباسی، راجہ ظفر الحق، چوہدری نثار، راجہ ظفر الحق، خواجہ آصف، اسحاق ڈار ، ایاز صادق ، احسن اقبال اور سعد رفیق شامل ہیں۔آصف کرمانی کے مطابق مریم نواز، حمزہ شہباز، رانا ثنا اللہ، چوہدری شیر علی، ڈاکٹر آصف کرمانی، عرفان اللہ صدیقی اور مریم اورنگزیب بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔علاوہ ازیں سینٹرل ایگزیکٹو کونسل میں بلوچستان کے ثنا اللہ زہری، آزاد کشمیر کے راجہ فاروق حیدر، حافظ حفیظ الرحمان، برجیس طاہر، پرویز رشید، سردار مہتاب، بیگم عشرت اشرف، مشاہد اللہ خان، پشاور سے امیر مقام، بابو سرفراز جتوائی، اسد جونیجو بھی سی ای سی میں شامل ہیں۔ترجمان مسلم لیگ ن کے مطابق سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں 109 اراکین شامل ہیں جن کا تعلق چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>