تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

پاک فوج کے خلاف بیان کے بعد ایمان زینب مزاری نے اب کی بار ایسا کیا کر دیا کہ سبھی حیران رہ گئے

  3 دسمبر‬‮ 2017   |    11:16     |     تازہ ترین

لاہور (ویب ڈیسک )پاک فوج کے خلاف انتہائی غلیظ زبان استعمال کرنے کے بعد اب پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی بیٹی ایمان زینب مزاری نے پاک فوج کے حوالے سے انتہائی بے ہودہ پیغام جاری کرنے پر معافی مانگ لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کا کہناتھاکہ میں اس طرح پروان نہیں چڑھی اور

میں اور جس طرح کے الفاظ میں نے اپنے پیغام میں استعمال کیے مجھے اس پر گہرا پچھتاوا ہے ،اور میں اپنی والدہ سے بھی معافی مانگنا چاہتی ہوں وہ اس طرح کے نقصان کی حقدار نہیں تھی ۔میں ان سے اس درد کیلئے معذرت خواہ ہوں ان کا کہناتھا تھا کہ جہاں مجھے اپنے الفاظ کے چناؤ پر دکھ اور افسوس ہے وہیں میں اپنے موقف پر آج بھی قائم ہوں ،مجھے لگتاہے کہ میں اپنے خیالات کو بہتر انداز میں بیان کر سکتی ہیں ۔ایمان مزاری کا کہناتھا کہ میں نے غصے کی حالت میں ان الفاظ کا چناؤ کیا جس پر مجھے پچھتاواہے ۔دوسری جانب تحریک انصاف کی رہنما شریں مزاری نے بھی اپنی بیٹی کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے پیغام جاری کیا کہ جس طرح آپ نے معافی مانگی اور اخلاقی جرات کا مظاہرہ کیا مجھے آپ پرفخر ہے ۔واضح رہے کہ شیریں مزاری نے دھرنا مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کرنے پر پاک فوج کے خلاف انتہائی غیر اخلاقی ویڈیو بیان جاری کیا تھاجس میں پاک فوج کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تاہم اب انہوں نے اپنے اس بیان کے حوالے سے معافی مانگ لی ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>