تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

ختم نبوت ؐ بل میں ترمیم: انٹیلی جنس ادارے کی رپورٹ نے (ن) لیگ کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

  3 دسمبر‬‮ 2017   |    01:21     |     تازہ ترین

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ختم نبوتؐ ترمیم حکمران جماعت ن لیگ کے گلے کی ہڈی بن گئی ۔عام انتخابات سے پہلے یہ سب کچھ ن لیگ کیلئے کسی ڈرائونے خواب سے کم نہیں ،ملک کے اعلی سول خفیہ اداے نے اپنی تجرباتی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ حکومتی جماعت ن لیگ کی تمام ،کوششوں کے باوجود مذہبی ووٹ بینک کو کافی

نقصان پہنچا ہے ۔ایک قومی اخبار کے مطابق نقصان آئندہ انتخابات میں واضح نظر آئے گا ۔پنجاب کے اہم شہرسرگودھا سے حکومت کے خلاف مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے ۔جبکہ زیادہ ووٹ بینک کا تعلق شمالی پنجاب سے ہو گا جن میں خوشاب ،چنیوٹ ،جھنگ ،بھکر ،میانوالی سے مذہبی ووٹ بینک کو کافی نقصان پہنچا ہے ۔رپورٹ کے مطابق سرگودھا کی مذہبی پاور سیٹ اس تمام تحریک کا مرکز رہے گی ۔پنجاب کے اس ریجن میں سنی بریلوی ووٹ زیادہ تر بڑے مزارعات کے گدی نشین کو کنٹرول کرتے ہیں اور مریدین اپنے پیر صاحب کے حکم کے باہر ووٹ نہیں ڈالتے ۔اور یہ علاقے مذہبی حوالے سے کافی حساس ریجن سمجھا جاتا ہے ۔واضح رہے تحریک لبیک کی چلائی گئی تحریک کے نتیجے میں وفاقی وزیر قانون زاہدحامد کو استعفیٰ دینا پڑ گیا تھا اور اب صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کو بھی اسی صورتحال کا سامنا ہے۔ جبکہ دوسری جانب نواز شریف نے مسلم لیگ ن کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز کے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے مسلم لیگ ن کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی نو تشکیل شدہ سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا یہ پہلا اجلاس ہوگا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
100%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>