تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

وزیر اعلی ٰ پنجاب کی یقین دہانی پر پیر سیالوی نے رانا ثناء اللہ کے استعفے کامطالبہ مؤخرکردیا

  4 دسمبر‬‮ 2017   |    10:18     |     تازہ ترین

لاہور(ویب ڈیسک) شہبازشریف نے ٹیلی فون کال گھماکر پیر حمیدالدین سیالوی کو راضی کرلیا۔ن لیگ کی جانب سے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی پر پیر سیالوی نے راناثناء کے استعفے کامطالبہ موخرکردیا.حمیدالدین سیالوی کے فرزند صاحبزادہ محمد قاسم نے بھی میڈیا کو بتایا کہ جلدہی وزیر اعلی ٰ آستانہ

شریف پر حاضری دینگے ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب نے ٹیلی فونک رابطے میں پیر حمیدالدین کے سارے گلے شکوے سنے اور جلدتمام تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کراد ی۔نیونیو ز سے گفتگو میں رکن صوبائی اسمبلی غلام نظام الدین سیالوی نے کہا کہ رابطے میں وزیر اعلی ٰ نے معاملات کے حل کے لیے وقت مانگا ہے ۔رابطے کے بعد حمیدالدین سیالوی کے فرزند نے میڈیا کو بتایا شہباز شریف آئندہ چند دنوں میں آستانہ سیال شریف میں حاضری دینگے اورتمام معاملات کو افہام تفہیم سے حل کرلیا جائےگا۔ وزیر قانو ن رانا ثناء نے بھی مفاہمتی پالیسی اپنانے کو ترجیح دی اور جلدہی پیر سیالوی سے ملاقات کرکے ناراضگی دور کرنے کاعندیہ دے دیا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>