تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

سن انڈیاوالو،کشمیرہماری شہہ رگ ہے،انڈیاہمیں نیپال نہیں بناسکتا، چیئرمین پیپلزپارٹی

  5 دسمبر‬‮ 2017   |    07:48     |     تازہ ترین

اسلام آباد(ڈیلی آزاد ) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ سن انڈیاوالو،کشمیرہماری شہہ رگ ہے،انڈیاہمیں نیپال نہیں بناسکتا،سیاست سپرہائی وے پرچڑھ چکی ،اب جو بھی ہوگاووٹ سے ہوگا، میاں صاحب نے پاکستان کوکنگال کردیا،ہم نے دوبارجمہوریت بچائی،اب ہم اپنی جمہوریت لیکرآئیں گے،امیدہے کہ کارکن میرے بعدبلاول اور آصفہ سے وفا کریں گے۔

انہوں نے پریڈگراؤنڈ اسلام آبادمیں پیپلزپارٹی کے پچاسویں یوم تاسیس کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے پورے پاکستان میں جمہوریت کارنگ نمایاں کیا۔بھٹو صاحب کل بھی زندہ تھے آج بھی زندہ ہیں۔آج پیپلزپارٹی کو پچاس سال ہوگئے۔اگرآج محترمہ زندہ ہوتیں توبہت خوش ہوتیں۔ہم شہادت پریقین رکھتے ہیں کہ شہید کبھی نہیں مرتا۔تاہم ہمارے شہداء آج ہمیں دیکھ رہیں اور سن رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اب جو بھی ہوگاووٹ سے ہوگا۔سیاست سپرہائی وے پرچڑھ چکی ہے۔ہمیں جمہوریت کاتحفہ ملاہواہے۔یہ تحفہ ہم نے گڑھی خدابخش ساتھ لے جاناہے جبکہ بلاول اور آصفہ کوآپ کے پاس چھوڑکرجاناہے۔امیدکرتاہوں کہ میرے بچوں سے اتنی ہی محبت کریں گے جتنی بی بی اور مجھ سے کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میاں صاحب نے پاکستان کوکنگال کردیاہے۔گارڈفادرنے۔ہم چھوڑکرگئے تھے کہ یہ عوام کوکچھ دے سکیں۔جعلی خان نے عوام کوکیادیا؟ ہم نے ان کی دوبارجمہوریت بچائی ہے۔ جعلی مینڈیٹ اور دوسری بارجب جعلی خان نے چیلنج کیاتھا۔اب ہم ان کی جمہوریت نہیں بچائیں گے بلکہ اپنی جمہوریت لیکرآئیں گے۔انہوں نے کہاکہ یہ چاہتے ہیں سب نگران حکومت پرڈالیں لیکن ہم چاہتے ہیں کہ یہ پہلے ہی ہارمان جائیں اور چلے جائیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>