الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں
لاہور(ڈیلی آزاد): وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرسانحہ ماڈل ٹاؤن رپورٹ پبلک کردی گئی، رپورٹ میں وزیراعلیٰ یاکسی حکومتی عہدیدار کو ذمہ دارنہیں ٹھہرایاگیا،رپورٹ میں یہ ضرورہے کہ لوگوں کوعوامی تحریک نے اکٹھا کیا،میڈیا کلپس اور شہادتیں موجودہیں،وہ کون تھا جوساری رات کہتارہاکہ شہادت کاوقت آگیاہے۔انہوں نے لاہورہائیکورٹ کی جانب سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ پبلک کرنے کے حکم
اور سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹرطاہرالقادری کے دھرنادینے کے اعلان پرپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پنڈی کے ایک شیطان کہتے تھے کہ رپورٹ میں ایسی چیزیں ہیں جوسامنے آئیں توفلاں فلاں ہوجائے گا۔یہ صرف ایک سیاسی پروپیگنڈاتھا۔انہوں نے کہاکہ عدالت نے رپورٹ کوشائع کرنے کیلئے 30دن دیے ہیں۔پنجاب حکومت میرٹ پریقین رکھتی ہے۔ابھی جے آئی ٹی کی رپورٹ تیارہوئی نہیں تھی کہ لاہورہائیکورٹ میں رٹ دائرکردی گئی۔جب رٹ زیرسماعت تھی تواس وقت جے آئی ٹی کی کاروائی مکمل ہوئی۔انہوں نے کہاکہ رپورٹ متنازع ہونے کے باعث پبلک نہیں کی گئی۔رانا ثنا ء اللہ نے انکشاف کیاکہ رپورٹ میں وزیراعلیٰ یاکسی حکومتی شخصیت کرذمہ دارنہیں ٹھہرایاگیا،موقع پرموجودپولیس اہلکاروں کوبھی ذمہ دارنہیں ٹھہرایا۔انہوں نے کہاکہ میڈیاکے پاس کلپس اور شہادتیں موجودہیں۔وہ کون تھا جوکہتاتھا کہ شہادت کاوقت آگیاہے۔یہ بھی نہیں بتایاکہ لوگوں کوکس نے اکٹھا کیا؟رپورٹ میں یہ ہے کہ لوگوں کوعوامی تحریک نے اکٹھا کیا۔
>
انگریزی میں تحریر کیجئے