تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

ٓآرمی چیف کی زیرِ صدارت 206 کورکمانڈر کانفرنس منعقد، ملکی مساءل پر تبادلۂ خیال

  5 دسمبر‬‮ 2017   |    08:37     |     تازہ ترین

راولپنڈی(ڈیلی آزاد): چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرزکانفرنس منعقد ہوئی،جس میں ملک کودرپیش اندرونی وبیرونی چیلنجز، آپریشن رد الفساد پر پیشرفت اور پاک افغان سرحد پر سکیورٹی بڑھانے کا جائزہ لیا گیا،آرمی چیف نے غیر ملکی شخصیات سے ملاقاتوں اورعسکری سفارتکاری سے متعلق بھی کورکمانڈرز کو اعتماد میں لیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 206 ویں کور کمانڈرز کانفرنس منگل کو جی ایچ کیو میں منعقد ہوئی۔

آرمی چیف نے اجلاس کے شرکاء کو اپنے غیرملکی دوروں کے ذریعے کی جانے والی عسکری سفارتکاری اور پاکستان کا دورہ کر نے والی غیر ملکی شخصیات سے ہونے والے رابطوں کے حوالے سے اعتماد میں لیا ۔کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکاء نے ملک کی اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال کے علاوہ علاقائی بالخصوص افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔اجلاس کے شرکاء نے ملک کے اندرونی امن کیساتھ ساتھ خطے اور افغانستان میں امن کیلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔عسکری قیادت نے آپریشن رد الفساد پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا جبکہ پاک افغان سرحد پر سکیورٹی بڑھانے کیلئے کئے گئے اقدامات پربھی تبادلہ خیال کیا ۔کور کمانڈرز نے حال ہی میں شروع کئے گئے خوشحال بلوچستان پروگرام پر بھی تبادلہ خیال کیا اس پروگرام کا مقصد سماجی و اقتصادی ترقی اور سکیورٹی اقدامات کے ذریعے بلوچستان کی صورتحال کو مستحکم کرنا ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>