تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

میں مدارس کے خلاف نہیں لیکن ہم نے اس کی اصل روح کوکھو دیا ہے،طیب اردوان بھی مدرسے سے پڑھے لیکن وہ آج ترکی کے صدرہیں،آرمی چیف

  7 دسمبر‬‮ 2017   |    06:32     |     پاکستان

کوئٹہ(ڈیلی آزاد):چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ میں مدارس کے خلاف نہیں لیکن ہم نے اس کی اصل روح کوکھو دیا ہے،طیب اردوان بھی مدرسے سے پڑھے لیکن وہ آج ترکی کے صدرہیں، ہمیں مدارس میں جدید تعلیم دینے کی ضرورت ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کوئٹہ میں سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خاص طورپربلوچستان 4 مسائل کے باعث پسماندہ رہ گیاہے۔

پہلی وجہ تعلیم ہے جوکسی بھی ملک کی ترقی کی بنیادہوتی ہے۔میں مدارس کے خلاف نہیں لیکن ہم نے اس کی اصل روح کوکھودیاہے۔مدارس سے متعلق یہ تاثربن گیاہے کہ یہ صرف ایک فرقہ کی تعلیم دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک فرقے کی تعلیم حاصل کرنے والے مدارس کے طلباء کیا بنیں گے؟ہمیں مدارس میں جدید تعلیم دینے کی ضرورت ہے۔آرمی چیف نے کہاکہ طیب اردوان بھی مدرسے سے پڑھے لیکن وہ آج ترکی کے صدرہیں۔انہوں نے کہاکہ امن اومان کی صورتحال بھی بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹ ہے۔انہوں نے سیمینار سے خطاب میں واضح کہاکہ میں ایک جمہوری آدمی ہوں۔ میراپختہ یقین ہے کہ پاکستان مضبوط جمہوری عمل سے کامیاب ہوگا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>