تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

سابق کپتان سلمان بٹ اور فاسٹ باؤلر محمد آصف کے قومی ٹیم میں واپسی کے امکانات روشن

  7 دسمبر‬‮ 2017   |    07:03     |     کھیل

لاہور(ڈیلی آزاد) قومی ٹیسٹ ٹیم میں متوقع اکھاڑ پچھاڑ کے نتیجے میں سابق کپتان سلمان بٹ اور فاسٹ باؤلر محمد آصف کی واپسی کے امکانات روشن ہونے لگے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں سری لنکا کیخلاف گزشتہ ہوم ٹیسٹ سیریز میں ناقص کارکردگی کے بعد سزا یافتہ کرکٹرز سلمان بٹ اور محمد آصف کی قومی سکواڈ میں واپسی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں،

دونوں کرکٹرز قائد اعظم ٹرافی اور دیگر ڈومیسٹک ایونٹس میں مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں لہٰذا انہیں آزمائش کیلئے میدان میں اتارنے پر غور کیا جا رہا ہے، ایک حالیہ اجلاس میں اس بات کا فیصلہ ہوا ہے کہ قائد اعظم ٹرافی میں متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرنےوالے کھلاڑیوں کو ٹیسٹ سکواڈ میں ترجیح دی جائے لہٰذا دونوں سزا یافتہ کرکٹرز جلد قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ممکن بنا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ قومی ٹیم مختصر فارمیٹ میں تو متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے تاہم ٹیسٹ کرکٹ میں اسکی پرفارمنس سلیکشن کمیٹی کیلئے تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
33%
ٹھیک ہے
67%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>