تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

شہر قائد میں قبضہ مافیا کا راج ، ضلع کورنگی میں 17 غیرقانونی شادی ہالز کا انکشاف

  8 دسمبر‬‮ 2017   |    08:30     |     تازہ ترین

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں قبضہ مافیا کا راج ہے۔ تاہم، عدالتی احکامات پر کے ڈی اے نے آپریشن کا دائرۂ کار بڑھا دیا ہے۔ گلشن اقبال میں ہیوی مشینری پہنچی اور نیپا چورنگی کے قریب رفاہی پلاٹ پر قائم شادی ہال کو مسمار کر دیا گیا۔ کے ڈی اے عملے کو مذہبی جماعت کے رہنماء کا ہال منہدم کرنے میں مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

مزاحمت تو اپنی جگہ مگر یونیورسٹی روڈ کے اس شادی ہال کا حال تو دیکھیئے جسے کچھ روز پہلے ہی مسمار کیا گیا تھا لیکن قابضین نے پھر بنانا شروع کر دیا جس پر کے ڈی اے عملہ ہال کو پھر مسمار کرنے پہنچ گیا۔ مقدمہ درج کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا۔ادھر ضلع کورنگی میں 17 غیرقانونی شادی ہالز کا انکشاف ہوا ہے۔ رفاہی پلاٹس پر کارروائی کیلئے چیئرمین ضلع کورنگی نے حکام کو خط بھی لکھا مگر کچھ نہ ہوا۔عدالت نے کے ڈی اے کو رفاہی پلاٹس سے قبضہ ختم کرانے کیلئے دو ماہ کا وقت دے رکھا ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>