تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نےجھنگ میں 1263میگاواٹ کے چوتھے ایل این جی پاورپلانٹ کا افتتاح کردیا ہے،منصوبہ 80 ارب روپے کی لاگت سےتیار ہوا

  9 دسمبر‬‮ 2017   |    08:23     |     تازہ ترین

جھنگ(ڈیلی آزاد):وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 1263میگاواٹ کے چوتھے ایل این جی پاورپلانٹ کا افتتاح کردیا ہے،منصوبہ 80 ارب روپے کی لاگت سےتیار ہوا،حکومت نے20ماہ میں بجلی کے3منصوبے مکمل کیے۔انہوں نے جھنگ میں پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت جون میں مدت پوری کرے گی،اتحاد بنانے کی ضرورت نہیں،مخالفین الیکشن سے بھاگنا چاہتے ہیں،سی پیک مشرف اورپیپلزپارٹی حکومت میں بھی آسکتاتھا،دراصل یہ این آراو کی حکومت میں نہیں ہوسکتا،ملک سےلوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگریہ پاورپلانٹ نہ بنتے توملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوتی۔پاکستان کے تین بڑے منصوبے 20مہینوں میں مکمل کیے۔ انہوں نے سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سیاسی اتحاد بنانے کی ضرورت نہیں ہے۔حکومت جون میں مدت پوری کرے گی اور عوام فیصلہ کرے گی۔ مجھے نظر آرہاہے کہ ہمارے مخالفین الیکشن سے بھاگنا چاہتے ہیں۔آج ضرورت اس بات کی ہے کہ قومی اسمبلی میں جوبل آیاہے اس کومنظور کریں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی بدولت اربوں ڈالرکے منصوبے مکمل ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اخباروں میں پڑھاکہ ٹیکنوکریٹ حکومت ہونی چاہیے۔ مجھے ماضی والے ٹیکنوکریٹ بتائیں کہ ان کی کیا کارکردگی تھی ۔ سی پیک مشرف اور زرداری کے دورمیں بھی آسکتاتھالیکن سی پیک نوازشریف کے دورحکومت میں آیا۔یہ این آراواور ٹیکنوکریٹ حکومت کے ادوارمیں نہیں ہوسکتا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>