تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے روز ویلٹ ہوٹل نیو یارک سے متعلق امور کے حوالہ سےاجلاس کی صدارت کی

  11 دسمبر‬‮ 2017   |    07:49     |     تازہ ترین

اسلام آباد (ڈیلی آزاد) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کو تاریخی اور ثقافتی اہمیت کی حامل عمارت قرار دیتے ہوئے ایوی ایشن ڈویژن کو ہدایت کی ہے کہ ہوٹل کی آمدن کو بہتر بنانے کیلئے جامع کاروباری منصوبہ پیش کیا جائے۔ وہ پیر کو روز ویلٹ ہوٹل سے متعلق امور کے حوالہ سے وزیراعظم آفس میں ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

سیکرٹری ہوا بازی ڈویژن نے اجلاس کو ہوٹل کی مالیاتی حالت اور سرمایہ کاری پر منافع کی کم ہوتی ہوئی شرح کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ریاست کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل کو ایک اہم تاریخی عمارت تصور کرتی ہے اور اس کی فروخت (ڈائیوسٹمنٹ) آپشن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک گرانقدر پراپرٹی کے علاوہ یہ ہوٹل پاکستان کیلئے ثقافتی اہمیت کا حامل ہے۔ وزیراعظم نے ایوی ایشن ڈویژن کو ہدایت کی کہ وہ متبادل یا دیگر ترقیاتی منصوبہ کے ذریعے روز ویلٹ ہوٹل کی آمدن کو بہتر بنانے کیلئے کاروباری منصوبہ پیش کرے۔ اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان اور دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>