تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

گلیات اور ٹھنڈیانی میں شدید برف باری کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے

  13 دسمبر‬‮ 2017   |    07:02     |     تازہ ترین

ایبٹ آباد (ڈیلی آزاد) گلیات اور ٹھنڈیانی میں شدید برف باری کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہونے سے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں، لینڈ سلائیڈنگ کی بھی اطلاعات مل رہی ہیں، 9 یونین کونسل میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔گلیات اور ٹھنڈیانی میں شدید برف باری کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے

، مرکزی شاہراہ سمیت تمام رابطہ سڑکیں شدید برف اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہو گئی ہے جس کی وجہ سے لو گ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں ۔متعدد علاقوں میں مواصلاتی نظام معطل ہو گیا ہے، شدید برف باری کی وجہ سے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر نے گلیات اور ٹھنڈیانی کی نو یونین کونسلوں بیرن گلی، سیر غربی، سیر شرقی، تاجوال، نتھیاگلی، نملی میرا، پٹن کلاں، پلک اور نگری بالا کی تمام میل/فی میل تعلیمی اداروں کو فی الفور بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے جو 16 دسمبر تک بند رہیں گے ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>