تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

علیم خان کی باری بھی آگئی ، نیب نے بڑا قدم اٹھا لیا، تحریک انصاف کے لئے سب سے پریشان کن خبر آگئی

  12 جنوری‬‮ 2018   |    05:45     |     پاکستان

لاہور: تحریک انصاف کے رہنماءعبدالعلیم خان اور ان کے ہاﺅسنگ منصوبوں سے متعلق معاملات کی انکوائری کیلئے قومی احتساب بیورو(نیب) نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے پانچ افسران کو 15جنوری کو طلب کر لیا ہے جبکہ پارک ویو ولازاور ریورایج ہاوسنگ سوسائٹی کی انکوائری میں نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما علیم خان کے خلاف انکوائری کے لئے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے ) کو خط لکھ دیا ہے، خط میں علیم خان اور ان کے ہاوسنگ منصوبوں سے جڑے ایل ڈی اے کے5افسران کو تحقیقات کے لئے طلب کیا گیا ہے۔ قومی احتساب بیورو لاہور نے ایل ڈی اے کے افسران ڈائریکٹر شیخ عبدالقیوم ، ڈپٹی ڈائریکٹر ندیم اخترزیدی، راجہ عباس ، خواجہ شوکت جمال اور پٹواری محمد اکرم کو طلب کیا ہے۔ نیب حکام لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران سے 15جنوری کوتحقیقات کریں گے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>