تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

فوجی عدالتوں کی مد ت میں توسیع کی کوئی تجویززیرغورنہیں،چوہدری نثار

فوجی عدالتوں کی مد ت میں توسیع کی کوئی تجویززیرغورنہیں،چوہدری نثار

  7 جنوری‬‮ 2017   |    11:33     |     تازہ ترین

اسلام آباد (ڈیلی آزادنیوز ڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہاہے کہ فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کی کوئی تجویززیرغورنہیں ہے میڈیارپورٹس کے مطابق وزیرداخلہ کایہ بیان ایسے وقت سامنے آیاہے جب دہشتگردی کے مقدمات کے جلد فیصلوں کیلئے بنائی گئی فوجی عدالتوں کی مدت ختم ہوگئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق 7جنوری 2015ء کوملک بھرمیں دہشتگردی کے مقدمات کی جلدسماعت کیلئے فوجی عدالتیں 2سال کے لئے بنائی گئی تھیں ،جن کی مدت جمعہ کی رات 12بجے ختم ہوچکی ہے ،اورعدالتوں میں توسیع کے لئے قومی اسمبلی کااجلاس نہیں بلایاگیا،نہ ہی فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع کی گئی ہے ،فوجی عدالتوں میں دوسال کے دوران 274دہشتگردوں کے مقدمات کی سماعت انہیں سزائیں سنائی گئیں اور161دہشتگردوں کوسزائے موت جبکہ 113کوقیدکی سزاسنائی گئی ،سزایافتہ 12دہشتگردوں کوپھانسی دی جاچکی ہے ،اس وقت ان عدالتوں میں کوئی مقدمہ زیرسماعت نہیں،

نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایاہے کہ آج(ہفتے )سے 160کے قریب کیسزجوکہ فوجی عدالتوں میں چل رہے تھے انسداددہشتگرد ی عدالتوں کومنتقل کردیئے جائیں ،اٹارنی جنرل بھی پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ دہشتگردی کے حوالے سے کیسزکواب انسداددہشتگردی عدالتوں کومنتقل کیاجائیگاجیساکہ فوجی عدالتوں کی میعادختم ہورہی ہے ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

پاکستان خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>