تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

جعلی وفاقی وزیر گرفتار، وزیراعظم ہاؤس سمیت کئی اداروں کو ماموں بنا تا رہا

جعلی وفاقی وزیر گرفتار، وزیراعظم ہاؤس سمیت کئی اداروں کو ماموں بنا تا رہا

  7 جنوری‬‮ 2017   |    01:16     |     تازہ ترین

اسلام آباد(ڈیلی آزادنیوز ڈیسک) جعلی وفاقی وزیر نے وزیراعظم ہاؤس سمیت کئی اداروں کو ماموں بنا ڈالا، ایف آئی اے نے ملزم سلامت علی چوہان کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خود کو وفاقی وزیر ظاہر کرنے والا جعل ساز سلامت علی پکڑا گیا جو لوگوں کو قرضہ دلانے کی آڑ میں لوٹتا تھا ۔ ملزم سلامت علی چوہان نے جعلی وزیر بن کر نہ صرف پی ٹی سی ایل سے خصوصی نمبر بھی حاصل کر رکھا تھا بلکہ اس کے خطوط پر تمام ادارے احکامات بھی جاری کرتے رہے ۔ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کئی اہم انکشافات کیے ہیں ،

جعلی وزیر نے وزیر اعظم ہاؤس سمیت دیگر کئی اداروں کو ماموں بنائے رکھا اور لوگوں کو حکومت سے قرضے دلانے کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے بٹورتا رہا ۔ ذرائع نے بتایا کہ سلامت نے ڈی سی او کو سیکیورٹی کیلئے خط بھی لکھ رکھے تھے جبکہ چمبہ ہاؤس میں دفتر کا مطالبہ بھی کر رکھا ہے اور گزشتہ 6برسوں سے لوگوں کو لوٹ رہا ہے اور اب تک سینکڑوں شہریوں سے پیسے ہتھیا چکا ہے تاہم اب اس سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

پاکستان خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>