تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

لاہور سمیت پنجاب ، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع

لاہور سمیت پنجاب ، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع

  7 جنوری‬‮ 2017   |    01:24     |     تازہ ترین

اسلام آباد(ڈیلی آزاد نیوز ڈیسک)وفاقی دارالحکومت میں بارش کے بعد تیز دھوپ نے موسم کو ‘‘چار چاند‘‘ لگا دیئے جبکہوادی نیلم نے برف کی چادر اوڑھ لی ، لاہور سمیت پنجاب ، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے، سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت قلات منفی 07، پارہ چنار، گوپس منفی 05، سکردو، کوئٹہ، استور، دالبندین منفی 04، بگروٹ،کالام، دیر منفی 03،دوروش، مالم جبہ، ہنزہ، مری منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے شمالی علاقوں مالاکنڈ، گلیات اور کشمیر کے پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گاجبکہ اگلے چند روز کے دوران سندھ اور بلوچستان میں سرد ہوائیں چلیں گی جس سے دن اور رات کے درجہ حرارت میں 3سے5ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا امکا ن ہے ۔ مالم جبہ میں 04 فٹ،کالام میں 2.5 فٹ،وادی نیلم، مری اور گلیات میں اوسطا 2 فٹ جبکہ کاغان اور ناران میں 1 فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔فورکاسٹنگ آفیسر عمران احمد صدیقی کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن)، خیبر پختونخوا( مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، مردان ڈویژن)، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں پر گرج چمک کیساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا تاہم گلگت اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔پنجاب کے میدانی علاقوں اور سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا، بالائی پنجاب، اسلام آباد،کشمیر اور ڈی جی خان ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ ڈی آئی خان اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ پنجاب کے میدانی علاقے اور سندھ دھند کی لپیٹ میں رہے۔سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا: مالم جبہ42،لوئردیر20،دیر،پٹن18،بالاکوٹ17،سیدوشریف16،چراٹ،کوہاٹ،کالام09، میرکھانی 11،کاکول10،دوروش07، پشاور (سٹی)۔ فاٹا :پاراچنار13۔کشمیر: کوٹلی30، راولاکوٹ24،گڑھی دوپٹہ 23، مظفر آباد 21۔ پنجاب:اسلام آباد(گولڑہ29، زیروپوائنٹ21،سیدپور18، بوکڑہ14 )، راولپنڈی(چکلالہ34،شمس آباد 19)،منڈی بہاالدین12،بھکر،گجرات11، لیہ،منگلہ07، چکوال06،جہلم، جوہرآباد05، نورپور تھل 04، سیالکوٹ(کینٹ)02 کامرہ 01۔گلگت بلتستان: بگروٹ01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ مالم جبہ 21، مری 08، کالام 06، راولاکوٹ05، استور، سکردومیں 01 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔

عمران احمد صدیقی نے بتایا کہ ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت قلات منفی 07، پارہ چنار، گوپس منفی 05، سکردو، کوئٹہ، استور، دالبندین منفی 04، بگروٹ،کالام، دیر منفی 03،دوروش، مالم جبہ، ہنزہ، مری منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔#

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
63%
ٹھیک ہے
25%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
13%
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

پاکستان خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>