تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

فضل الرحمان ہسپتال سے ڈسچارج ، وزیر اعظم نواز شریف نے فون کر کے خیریت دریافت کی

فضل الرحمان ہسپتال سے ڈسچارج ، وزیر اعظم نواز شریف نے فون کر کے خیریت دریافت کی

  7 جنوری‬‮ 2017   |    03:35     |     تازہ ترین

لاہور(ڈیلی آزادنیوز ڈیسک) جمعیت علمائے علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیاتاہم وہ 2 روز بعد دوبارہ ہسپتال میں ڈاکٹروں سے معائنہ کرائیں گے۔تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کو3 روزقبل لاہورکے نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں ان کے پتے کا آپریشن ہوا تھا۔ طبیعت میں بہتری پر ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا ہے تاہم انہیں دو روز بعد دوبارہ بلایا گیا ہے تاکہ آپریشن کے بعد ہونے والی پیش رفت سے آگاہی حاصل کی جاسکے۔دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فون پر خیریت دریافت کی اور کہا کہ ان کی اچھی صحت قوم اورہمارے لیے بہت ضروری ہے، جس پرجے یو آئی (ف) کے سربراہ نے خیریت دریافت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اللہ کا شکر گزار ہوں کہ آپریشن کامیاب رہا ہے اور وہ خود کو بہتر محسوس کررہے ہیں۔

اس سے قبل اسپیکرقومی اسمبلی سردارایاز صادق نے بھی ہسپتال میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور ان کے صحت سے متعلق نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
25%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
25%
پسند ںہیں آئی
50%
اپنی رائے کا اظہار کریں -

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین تصاویر


>