تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

کرک ، پولیس موبائل پر فائرنگ ،ایک اہلکار سمیت2 افراد جاں بحق

کرک ، پولیس موبائل پر فائرنگ ،ایک اہلکار سمیت2 افراد جاں بحق

  7 جنوری‬‮ 2017   |    03:55     |     تازہ ترین

کرک(ڈیلی آزادنیوز ڈیسک) سول کورٹ تخت نصرتی کے قریب پولیس موبائل پر فائرنگ سے ایک اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کرک میں سول کورٹ تخت نصرتی کے قریب نامعلوم افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی۔ جس سے گاڑی میں سوار پیشی کے لیے لایا گیا ملزم اور اس کے ساتھ تعینات پولیس اہلکار جاں بحق اور 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے تاہم ان کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دہشت گردی ہے یا پرانی دشمنی کا ساخشانہ ، اس بارے میں ابتدائی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا

تاہم علاقے کی سیکورٹی سخت کردی گئی ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے اطراف کے علاقے میں پولیس کے گشت کو بڑھا دیا گیا ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

پاکستان خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>