تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

گردشی قرضہ 660 ارب , بجلی کمپنیوں نے پیداوار بند کرنے کی دھمکی دیدی

گردشی قرضہ 660 ارب , بجلی کمپنیوں نے پیداوار بند کرنے کی دھمکی دیدی

  8 جنوری‬‮ 2017   |    11:31     |     تازہ ترین

اسلام آباد()بجلی کا گردشی قرضہ 660 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے جس کی وجہ سے بجلی کمپنیوں نے پیداوار بند کرنے کی دھمکی دے دی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث آئل کمپنیوں نے بھی اپنی ترسیل بند کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس گھمبیر صورتحال سے نکلنے کیلئے وزارت پانی و بجلی نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو معاملے کے حل کیلئے سفارش کی ہے تاکہ بحران پر قابو پایا جاسکے۔میڈیا رپو رٹ کے مطابق ملک کو اس وقت پیک سیزن نہ ہونے کے باوجود 6 ہزار میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے ، جبکہ وزیر اعظم کی جانب سے 20 بڑے شہروں میں شروع کیا گیا لوڈ شیڈنگ فری سسٹم بھی بری طرح ناکام ہوگیا ہے جس سے شہری علاقوں میں 4 سے 6 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 6 سے 8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوگئے ہیں۔ اسلام آباد میں بھی گھنٹوں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے گزشتہ کچھ عرصے سے آئل اور بجلی بنانے والی کمپنیوں کو ادائیگیاں نہیں کی ہیں جس کی وجہ سے گردشی قرضے میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور اگر اس صورتحال پر قابو نہ پایا گیا تو پیک سیزن میں بھی بحران پیدا ہوجائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی کوشش ہے کہ وہ گردشی قرضے کو کم کرنے کے بجائے صرف کچھ ادائیگیاں کرے تاکہ آئندہ الیکشن سے قبل بجلی بحران پر قابو پایا جاسکے اور اگر نئی حکومت برسراقتدار آتی ہے تو اسے بحران کا سامنا کرنا پڑے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی بحران جلد ختم کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق بجلی بنانے والی کمپنیوں نے موجودہ گردشی قرضے اور حکومتی عدم ادائیگیوں کے حوالے سے ایک اجلاس بھی طلب کیا ہے جو کہ آف دی ریکارڈ ہوگا جس میں حکومت پر ادائیگیوں اور کمپنیوں کو مالی بحران سے نکالنے کے حوالے سے حکومت پر زور دیا جائے گا تاکہ بحرانوں پر قابو پایا جاسکے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

پاکستان خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>