تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

جہلم میں جی ٹی روڈ پرٹریفک حادثہ ، 11 افراد جاں بحق

جہلم میں جی ٹی روڈ پرٹریفک حادثہ ، 11 افراد جاں بحق

  8 جنوری‬‮ 2017   |    02:48     |     تازہ ترین

جہلم ،ساہیوال(ڈیلی آزادنیوزڈیسک)جہلم میں جی ٹی روڈ پرٹریفک حادثے کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیوذرائع کے مطابق حادثہ ٹریفک حادثہ پنڈمتے خان کے قریب پیش آیا۔حادثے میں 4 افرادشدید زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کارراولپنڈی سے جہلم آرہی تھی،ٹائرپھٹنے کے باعث مسافروین سے ٹکراگئی۔7 لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال سوہاوامنتقل کردی گئیں۔

دریں اثنا ساہیوال میںڈہ یوسف والا کے قریب ٹرالر اور مسافر بس میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق اور20سے زائد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اڈہ یوسف والا کے قریب ایک تیز رفتار ٹرالر نے مسافر بس کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے ۔حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جنہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں پر معمولی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر فارغ کردیا گیا جبکہ پانچ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پولیس نے ٹرالر اور مسافر بس کے ڈرائیور کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں شروع کردی ہیں ۔۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
33%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
33%
پسند ںہیں آئی
33%
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

پاکستان خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>