تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

پانامہ کیس:نوازشریف کا حال بھی گیلانی جیسا ہوگا،حامد میر کا دعویٰ

پانامہ کیس:نوازشریف کا حال بھی گیلانی جیسا ہوگا،حامد میر کا دعویٰ

  9 جنوری‬‮ 2017   |    11:53     |     تازہ ترین

اسلام آباد(ڈیلی آزادنیوز ڈیسک)آج کل ہر طرف پانامہ پانامہ کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔کیس سپریم کورٹ میں جانے کے باعث معاملے نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔روزانہ ہونے والی سماعت کے بعد یہ قوی امید ہے کہ کیس بہت جلد اپنے انجام کو پہنچ جائیگا۔سوال اب یہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف حق پر ہے یا پاکستان مسلم لیگ(ن)۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہا ر خیال کرتے ہوئے معروف صحافی حامد میر نے کہا کہ یہ وہ ملک ہے جہاں پر وزیر اعظم پھانسی پر چڑھ گئے لیکن کرپشن کے معاملے پر نہیں کسی اور معاملے میں انہوں نے کہا کہ آف شور کمپنیوں کا معاملہ 1997میں بھی میڈیا نے اٹھا یا تھالیکن کچھ نہیں ہوسکااور جب 1999 میں پرویز مشرف نے نوازشریف کی حکومت کا تختہ الٹا تھا تو یہ امید ہوچلی تھی کہ اس سارے معاملے کی تحقیقات ہونگی لیکن پھر ڈیل ہوگئی اور عرب شیخ آگئے۔

حامد میر نے مزید کہا کہ اگر فیصلہ نوازشریف کے حق میں آیا تو اس کا انہیں سیاسی نقصان ہوگا اور اگر آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ آیا تونوازشریف کیساتھ بھی وہی کچھ ہوگا جو پیپلز پارٹی کے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کیساتھ ہوا تھا ۔انہوں نے مزید کیا کہا آئیے آپ بھی سن لیجئے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
100%
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>